"کبھی زندگی پہ نہ کی نظر کٹی عمر ساری گناہ میں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: اشتیاق بھاگل پوری بشکریہ:عالم نظامی === {{حمد}} === کبھی زندگی پہ نہ کی نظر کٹی...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 23: سطر 23:




بہ فراق احمد مجتبٰی بہ ثنائے احمد مصطفیٰ
بہ فراق احمد مجتبٰی بہ ثنائے احمد مصطفیٰ


اسی درد میں کٹے زندگی مجھے موت دے اسی چاہ میں
اسی درد میں کٹے زندگی مجھے موت دے اسی چاہ میں

حالیہ نسخہ بمطابق 06:52، 21 جولائی 2022ء


شاعر: اشتیاق بھاگل پوری

بشکریہ:عالم نظامی

حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کبھی زندگی پہ نہ کی نظر کٹی عمر ساری گناہ میں

اے خدائے کعبہ پناہ دے میں کھڑا ہوں تیری پناہ میں


یہی چند قطرے جو اشک کے ابھی تیرتے ہیں نگاہ میں

یہ ندامتوں کے چراغ ہیں انہیں لایا ہوں میں گواہ میں


مرا جرم لاکھ بڑا سہی ترے فضل سے تو بڑا نہیں

مرے جیسے لاکھوں ہیں خیمہ زن تری رحمتوں کی پناہ


بہ فراق احمد مجتبٰی بہ ثنائے احمد مصطفیٰ

اسی درد میں کٹے زندگی مجھے موت دے اسی چاہ میں


میں بلند دست دعا کروں تو عطا کے گیسو بکھیر دے

اے ہجوم رحمت کبریا وہ اثر تو دے مری آہ میں