"کالی کملی والے ۔ نصیر الدین نصیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نصیر الدین نصیر ==== {{نعت}} ==== کالی کملی والے اے شاہِ شب اسریٰ کونین کے رکھوالے...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 09:45، 9 اگست 2017ء


شاعر: نصیر الدین نصیر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کالی کملی والے

اے شاہِ شب اسریٰ کونین کے رکھوالے

دربار، الگ تیرا

جبریل ترا خادم، محتاج ہے جگ تیرا

بگڑی کو سنواریں گے

دکھ درد کے عالم میں تجھ کو ہی پکاریں گے

کیوں اور کسی گھر سے

جو کچھ ہمیں ملنا ہے ملنا ہے ترے در سے

چوکھٹ تری عالی ہے

کچھ بھیگ ملے آقا، جھولی میری خالی ہے

ملنے ہی نہیں جاتا

شاہوں کو تیرا منگتا خاطر میں نہیں لاتا

اب کون ہمارا ہے

دولہا شب اسریٰ کے اک تیرا سہارا ہے