ڈوبتے والوں نے جب نام محمدﷺ لے لیا ۔ ساغر صدیقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:55، 27 اپريل 2017ء از 39.55.143.163 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ساغر صدیقی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== ڈوبتے والوں نے جب نام محمدﷺ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ساغر صدیقی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈوبتے والوں نے جب نام محمدﷺ لے لیا

حلقہ طوفان کو حاصل کنارے ہو گئے


ان کی نظروں میں یقینا باغ جنت کچھ نہیں

جس کو نظروں کو مدینے کے نظارے ہو گئے


چند لمحے آستان پاک پر گزرے ہیں جو

وہ ہماری زندگانی کے سہارے ہو گئے


سبز گنبد کیلئے اشعار ساغر مرحبا

جگمگا کر زندگی کے ماہ پارے ہو گئے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ساغر صدیقی