ڈاکٹر زاہد منیر عامر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:08، 19 اپريل 2017ء از 39.55.46.58 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ڈاکٹر زاہد منیر عامر۔لاہور 15/ستمبر 2014 نعت رنگ کا شمارہ ۲۴ اوراس کے بعد نعت نامے اور پاکستان م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ڈاکٹر زاہد منیر عامر۔لاہور

15/ستمبر 2014

نعت رنگ کا شمارہ ۲۴ اوراس کے بعد نعت نامے اور پاکستان میں اردو نعت کا ادبی سفر جیسے تحائف موصول ہوئے ان علمی وادبی ارمغانوں کے لیے ممنون ہوں نعت رنگ سے ناواقف تو پہلے بھی نہیں تھا لیکن استیعاب کے ساتھ دیکھنے کاپہلی بار موقع ملا۔ تمجید سے لے کر مقالات تک اور فکروفن سے لے کر خطوط تک سب جگہوں پر عقیدت ہی کی نہیں حسن ذوق کی بھی کرشمہ کاری نظرآتی ہے جس سے دل خوش ہوااردونعت کے ادبی سفر کی جستجو میں ڈاکٹر عزیز احسن صاحب بہت دور تک گئے ہیں اور ایسے ایسے شعرا کے ہاں سے لولوئے لالہ ڈھونڈ لائے ہیں جن سے ادب کاعام قاری واقف بھی نہیں تھا یاوہ متجسس قارئین کی یادداشت سے بھی محو ہو چکے تھے ۔ ڈاکٹر سہیل شفیق صاحب نے تیزی سے اوجھل ہوتی مکتوب نگاری کی دنیا کو سنبھالا دیا ہے اور قیمتی خطوط کاایک وقیع مجموعہ اہل وطن کی خدمت میں پیش کردیا ہے۔ آنے والے زمانے میں تو مکتوب نگاری ماضی کاایک فراموش شدہ قصہ بن چکی ہوگی اس لیے یہ مجموعہ خطوط صرف نعت نگاری کے حوالے ہی سے نہیں بلکہ اس دم توڑتی صنف ادب کے حوالے سے بھی اہم ہیں آپ کے ارشاد کی تعمیل کرتے ہوئے مولانا ظفر علی خان کی نعت نگاری پر اپنا مضمون ارسال کررہا ہوں قبول فرمائیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ | کاروان ِ نعت | فروغ نعت | نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 25