چلو چلو در رحمت ہے وا مدینے میں ۔ احسان قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: احسان قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چلو چلو درِ رحمت ہے وا مدینے میں

قبول ہوتی ہے سب کی دعا مدینے میں


نزولِ رحمتِ حق روزوشب نہ ہو کیونکر

حبیبِ حق ہیں جو جلوہ نما مدینے میں


وہاں جبیںِ دو عالم نہ کیوں بھلا خم ہو

ہے جانِ خالقِ ہر دوسرا مدینے میں


صنم کدہ جہاں خوف سے لرز اٹھا

بلند حق کی ہوئی جب صدا مدینے میں


گہنگارو چلو دھو لو دامنِ عصیاں

کرم کی چھائی ہوئی ہے گھٹا مدینے میں


عجم کی سیر بہت کرچکے اے ربّ کریم

دعا ہے اب تو رہیں ہم سدا مدینے میں


نہیں ہے یارو وہاں امتیازِ شاہ وگدا

معاف ہوتی ہے سب کی خطا مدینے میں