پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​ ۔ گمنام شاعر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:28، 6 اکتوبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: گمنام شاعر ==== {{نعت}} ==== پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​ آیا ہے بلاوا مجھے درب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گمنام شاعر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


بھاتی نہیں ہمدم مجھے جنّت کی جوانی​

سنتا نہیں زاہد سے میں حوروں کی کہانی​


عاشق ہوں مجھے عشق ہے دیوار نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


واللہ رازدار ہیں طیبہٰ کے باب کے​

بکھرے ہوئے ورق مری دل کی کتاب کے​


مجھ کو سنبھالیئے مجھے اپنی جناب سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


ہر آہ گئی عرش پہ یہ آہ کی قسمت​

ہر اشک پہ اک خُلد ہے ہراشک کی قیمت​


تحفہ یہ ملا ہے مجھے دربار نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


حاضر گدائے در ہے شہنشاہ ! السلام ​

مولا سلام سرورِذی جاہ ! السلام​


دونوں جہاں کے قبلہ ء حاجات ! السلام​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​