"پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے ۔ گمنام شاعر" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
|||
سطر 56: | سطر 56: | ||
==== کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی ==== | ==== کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی ==== | ||
[http://www.naatview.com/1904-2/ | ڈاکٹر عامر حسین لیاقت کی آواز میں] |
نسخہ بمطابق 09:41، 6 اکتوبر 2017ء
شاعر: گمنام شاعر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے
بھاتی نہیں ہمدم مجھے جنّت کی جوانی
سنتا نہیں زاہد سے میں حوروں کی کہانی
عاشق ہوں مجھے عشق ہے دیوار نبی سے
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے
واللہ رازدار ہیں طیبہٰ کے باب کے
بکھرے ہوئے ورق مری دل کی کتاب کے
مجھ کو سنبھالیئے مجھے اپنی جناب سے
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے
ہر آہ گئی عرش پہ یہ آہ کی قسمت
ہر اشک پہ اک خُلد ہے ہراشک کی قیمت
تحفہ یہ ملا ہے مجھے دربار نبی سے
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے
حاضر گدائے در ہے شہنشاہ ! السلام
مولا سلام سرورِذی جاہ ! السلام
دونوں جہاں کے قبلہ ء حاجات ! السلام
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے
پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے