پھر در مصطفی کی یاد آئی ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:36، 13 مئی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== پھر در مصطفی کی یاد آئی کعبہ مدعا کی یاد آئی کھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

پھر در مصطفی کی یاد آئی

کعبہ مدعا کی یاد آئی


کھل گیا جس سے دائمی گل دل

اس صبا اس ہوا کی یاد آئی


جو تھا ورد زماں مواجہہ میں

اس درد وفا کی یاد آئی


ہے جو تزئین مسجد نبوی

پھر اسی نقش پا کی یاد آئی


جالیوں کی قریں جو مانگی تھی

اس مرادوں و دعا کی یاد آئی


دیکھ کر اپنا عالم مسرور

ان کے لطف و عطا کی یاد آئی


ہوگئی پھر جبین دل بیتاب

قبلتیں و قبا کی یاد آئی


بن گیا قلب منبع انوار

گنج نور و ضیا کی یاد آئی


پھر مچلنے لگا ہے دل بہزاد

خاتم الانبیاءﷺ کی یاد آئی


مزید دیکھیے

بہزاد لکھنوی