"پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{#seo:
|title= حدائق بخشش ۔ امام احمد رضا خان کی شاعری
|titlemode=append
|keywords=نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پاک، نعت رسول، نعت مقبول، نعت رسول، احمد رضا خان بریلوی، امام احمد رضا، صبح طیبہ میں ہوئی ۔ مصطفی جان رحمت، زمین و زماں تمہارے لیے ، واہ کیا جود و کرم ، ahmed raza, naat، حدائق بخش
|description= حدائق بخش۔ امام احمد رضا کی شاعری ۔  اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے۔نعتیہ کلاموں کی مقبولیت کے حوالے جو پذیرائی احمد رضا خان بریلوی کی نعتوں کو ملی ہے وہ بے مثال ہے ۔ ہر قابل ذکر نعت خواں نے آپ کے کلاموں سے اپنی آوازوں کو مزین کیا ۔
}}


__TOC__





حالیہ نسخہ بمطابق 21:39، 30 ستمبر 2017ء



نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


از امام احمد رضا خان بریلوی


پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب


باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب

ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب


میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب

نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب


اب تو ہے گریہ ¿ خوں گوہر دامان عرب

جس میں دو لعل تھے زہرا کے وہ تھی کان عرب


دل وہی دل ہے جو آبنکھوں سے ہو حیران عرب

آنکھیں وہ آنکھیں ہیں جو دل سے ہوں قربان عرب


ہائے کس وقت لگی پھانس الم کی دل میں

کہ بہت دُور ہے خار مغیلان عرب


فصل گل لاکھ نہ ہو وصل کی رکھ آس ہزار

ھپولتے پھلتے ہیں بے فصل گلستان عرب


صدقے ہونے کو چلے آتے ہین لاکھوں گلزار

کچھ عجب رنگ سے پھولا ہے گلستان عرب


عندلیبی پہ ھگڑتے ہیں کٹے مرتے ہیں

گل و بلبل کو لڑاتا ہے گلستان عرب


صدقے رحمت کے کہاں پھول کہاں خار کا کام

خود ہے دامن کشِ بلبل گل خندان عرب


شادی حشر ہے صدقے میں چھٹیں گے قیدی

عرش پر دھوم سے ہے دعوتِ مہمان عرب


چرچے ہوتے ہیں یہ کمھلائے ہوئے پھولوں میں

کیوں یہ دن دیکھتے پاتے جو بیابان عرب


تیرے بے دام کے بندے ہیں رئیسان عجم

تیرے بے دام کے بندی ہیں ہزاران عرب


ہشت خد آئیں وہاں کسب لطافت کو رضا

چار دن برسے جہاں ابر بہاران عرب


حدائق بخشش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حدائق بخشش


پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تاب مرآت سحر گرد بیابان عرب

اگلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جو بنوں پر ہے بہار چمن آرائی دوست