"پِھر رواں فِکر کا اُس سمت سفینہ دیکھوں ۔ انور محمود خالد" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: انور محمود خالد === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === پِھر رواں فِکر کا اُس س...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


شاعر: [[انور محمود خالد]]  
شاعر: [[انورمحمود خالد]]  


=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم  ===
=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم  ===

حالیہ نسخہ بمطابق 20:04، 27 مارچ 2017ء


شاعر: انورمحمود خالد

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پِھر رواں فِکر کا اُس سمت سفینہ دیکھوں

ساحلِ چشم سے انوارِ مدینہ دیکھوں


چپّے چپّے پہ نقوشِ کفِ پا ہیں اُن کے

ذرّے ذرّے کی ہتھیلی پہ دفینہ دیکھوں


ایک پیمانِ وفا ، غارِ حِرا سے اَب تک

منتقل ہوتے ہوئے سینہ بہ سینہ دیکھوں


اُن کے احوال ، نمونہ بنی آدم کے لیے

اُن کے اقوال میں انمول خزینہ دیکھوں


کبھی دیکھوں وہ پھڑکتی ہوئی رگ اَبرو پر

اور کبھی رُوئے مبارک پہ پسینہ دیکھوں


اُن کی سیرت میں رنگا جاؤں توجنّت پاؤں

اُن کی تقلید میں جینے کا قرینہ دیکھوں


’’میرے محبوب‘‘! کہاربّ نے یہ معراج کی رات

’’آمرے پاس ،تجھے زینہ بہ زینہ دیکھوں‘‘


حرمِ پاک سے تا روضۂ اقدسؐ خالدؔ

پا برہنہ جو چلوں ،دن نہ مہینہ دیکھوں


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25