پرچم کشا جمال ہے شہر حبیب میں ۔ حفیظ تائب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:02، 30 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پرچم کشا جمال ہے شہر حبیبﷺ میں

ہر نقش بے مثال ہے شہر حبیبﷺ میں


میری طرف بھی دیکھئے سرکارﷺ اک نظر

ہر لب پر اک سوال ہے شہر حبیبﷺ میں


بچھتا ہی جا رہا ہے ہر اک رہگذار پر

دل کا عجیب حال ہے شہر حبیبﷺ میں


جو زخم ہیں لگائے ہوئے روزگار کے

ان سب کا اندمال ہے شہر حبیبﷺ میں


کچھ ایسے غمگسار حرم کے ستون ہیں

کافور ہر ملال ہے شہر حبیبﷺ میں


منزل پہ آ گیا ہوں سفر جیسے کاٹ کر

آرام جاں بحال ہے شہر حبیبﷺ میں


تائب مدینے والے کے جلوے ہیں ہرطرف

نکھرا ہوا خیال ہے شہر حبیبﷺ میں