"پرچم کشا جمال ہے شہر حبیب میں ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حفیظ تائب ==== {{نعت}} ==== پرچم کشا جمال ہے شہر حبیبﷺ میں ہر نقش بے مثال ہے شہر حبی...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{#seo:
|title=پرچم کشا جمال ہے شہر حبیب میں شاعر حفیظ تائب
|keywords=حفیظ تائب، نعت ، نعت گوئی، نعت خوانی ، نعتیہ شاعری ، نعت رسول، Naat, Hafeez Taib
|description=پرچم کشا جمال ہے شہر حبیب میں ۔حفیظ تائب ۔ نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت  کائنات" پر حفیظ تائب  اور دیگر بے شمار  شعراء  اور نعت خوانوں کے حالات زندگی اور ان کے کلام  ۔ 
}}
 


شاعر: [[حفیظ تائب]]
شاعر: [[حفیظ تائب]]

حالیہ نسخہ بمطابق 21:02، 30 ستمبر 2017ء


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پرچم کشا جمال ہے شہر حبیبﷺ میں

ہر نقش بے مثال ہے شہر حبیبﷺ میں


میری طرف بھی دیکھئے سرکارﷺ اک نظر

ہر لب پر اک سوال ہے شہر حبیبﷺ میں


بچھتا ہی جا رہا ہے ہر اک رہگذار پر

دل کا عجیب حال ہے شہر حبیبﷺ میں


جو زخم ہیں لگائے ہوئے روزگار کے

ان سب کا اندمال ہے شہر حبیبﷺ میں


کچھ ایسے غمگسار حرم کے ستون ہیں

کافور ہر ملال ہے شہر حبیبﷺ میں


منزل پہ آ گیا ہوں سفر جیسے کاٹ کر

آرام جاں بحال ہے شہر حبیبﷺ میں


تائب مدینے والے کے جلوے ہیں ہرطرف

نکھرا ہوا خیال ہے شہر حبیبﷺ میں