وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں ۔ ارشد محمود ناشاد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:07، 18 جولائی 2017ء از 103.255.5.47 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ارشد محمود ناشاد ==== {{نعت}} ==== وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں وہ کیا زمیں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ارشد محمود ناشاد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں

وہ کیا زمیں ہے جہاں آسماں اترتے ہیں


ترے چمن سے خزاں کا گزر نہیں ہوتا

ترے چمن میں گل جاوداں اترتے ہیں


بس اک بار وہ شہر جمال دیکھنا ہے

جہاں پہ مہر و مہ و کہکشاں اترتے ہیں


نگاہ شوق نے خوابوں میں جن کو دیکھا ہے

بیاض دل سے وہ منظر کہاں اترتے ہیں


خدا کا شکر ہے کہ نسبت ہے اس دیار کے ساتھ

پئے سلام ملائک جہاں اترتے ہیں