وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں ۔ ارشد محمود ناشاد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:01، 24 جولائی 2017ء از 39.55.35.153 (تبادلۂ خیال)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ارشد محمود ناشاد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں

وہ کیا زمیں ہے جہاں آسماں اترتے ہیں


ترے چمن سے خزاں کا گزر نہیں ہوتا

ترے چمن میں گل جاوداں اترتے ہیں


بس اک بار وہ شہر جمال دیکھنا ہے

جہاں پہ مہر و مہ و کہکشاں اترتے ہیں


نگاہ شوق نے خوابوں میں جن کو دیکھا ہے

بیاض دل سے وہ منظر کہاں اترتے ہیں


خدا کا شکر ہے کہ نسبت ہے اس دیار کے ساتھ

پئے سلام ملائک جہاں اترتے ہیں

کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی