وہ کہ ہیں خیرالا نام ۔ عبدالعزیز خالد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:41، 14 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عبدالعیزیز خالد ==== {{نعت}} ==== وہ{{ص}} کہ ہیں خیرالا نام آسماں جھک کر کرے جن کو سل...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عبدالعیزیز خالد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہﷺ کہ ہیں خیرالا نام

آسماں جھک کر کرے جن کو سلامﷺ


زندہ جاوید جن کا پاک نام

صیقلِ فکر ونظر جن کا کلام

عدل وامید ویقیں جن کا پیام

بہرِ نفع عام جن کے جملہ کام

آدمی پر آدمی کی خواجگی جن کی شریعت میں حرام


رہنما ساروں کے، ساروں کے امام

جن کی عظمت کے ثنا خواں ہیں تمام

یا الہیٰ ان پر نازل کر مدام

بے نہایت برکتیں، بے حد سلام