وحید الحسن ہاشمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


سید وحید الحسن (1930ء۔2010ء) اپنے عہد کے ایک ثقہ اور قابل ذکرمرثیہ نگار تھے ۔

پیدائشی نام سیّد وحید الحسن، قلمی نام وحیدہاشمی اور تخلص وحید ہے۔ 1930ء جون پور، یو۔پی انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تعلیمی طور پر ایم اے، بی ٹی، درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ اور ہیڈ ماسٹر تھے۔ اساتذہ سخن میں صفا اِلٰہ آبادی، آرزو لکھنؤی، سہیل بلگرامی اور سیّد آلِِ رضا لکھنؤی کے نام شامل ہیں۔ آپ کی ساری زندگی ادب پروری، صحافتی خدمات، خطابات، اعزازات اور تقریبات پذیرائی سے عبارت ہے۔

نعت گوئی

بنیادی طور پر وحیدالحسن ہاشمی سلام، نوحہ اور مرثیے کے شاعر ہیں۔ مگر نعت نگاری بھی آپ کی پہچان ہے۔ آپ کی نعتیں جدید انداز میں تازہ کاری کی علامت ہیں۔ آپ کی نعتوں میں روایتی گھن گھرج نہیں، مگر تازہ اور توانا لب و لہجے میں نعت کی آفاقیت کے سب جوہر موجود ہیں۔


ڈاکٹر شہزاد احمد آپ کی ستائش میں فرماتے ہیں

حق گوئی اور بیباکی کا ببانگ دہل انداز بھی بہت خوب ہے۔ ہمارے دیگر شعرائے کرام کو بھی اللہ رب العزت ایسی بصارت و بصیرت اور عقل و فہم عطا فرمائے تاکہ وہ بھی نعت کے اس معتبر حوالے کو حرزِ جاں بنائیں۔

نعت گوئی کے بارے آپ کی رائے

’’نعت ایک مقدس صنف سخن ہے ایک شاعر جو غزل، سلام اور مرثیہ کہتا ہے اگر اس کے شعری گنجینے میں نعتیں نہیں، تو وہ شاعر مکمل نہیں ادھورا ہے۔‘‘ <ref> کلیاتِ شعری، سید وحید الحسن، طاہرین، لاہور، 2006ء، ص 75 </ref>

وفات

گلشن نعت کا یہ خوبصورت پھول 20 نومبر 2001ء کو شاخ ِ زیست سے علیحدہ ہوکر ہو لاہور میں مدفون ہوا۔

حواشی و حوالہ جات