نہ دولت نہ جاہ وحشم چاہتا ہوں ۔ نصرت قریشی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: نصرت قریشی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہ دولت نہ جاہ وحشم چاہتا ہوں

محمدﷺ کی خاکِ قدم چاہتا ہوں


مجھے کام کیا التفاتِ جہاں سے

میں ان کی نگاہِ کرم چاہتا ہوں


بسے ہیں نگاہوں میں گیسو نبی کے

تجھے اس لئے شامِ غم چاہتا ہوں


سجاتا ہوں یوں ان کے جلوؤں سے دل کو

مدینہ قریبِ حرم چاہتا ہوں


ہوئے تھے جو طائف میں میرے نبی پر

وہی میں بھی جو روستم چاہتا ہوں


مدینے کی گلیوں میں کیسے نہ بھٹکوں

میں اپنے جنوں کا بھرم چاہتا ہوں


محمدﷺ مجھے بیش ازبیش دیں گے

یہ مانا کہ میں کم سے کم چاہتا ہوں


خدا خود بھی نصرت جسے چاہتا ہوں

میں ان کو خدا کی قسم چاہتا ہوں