نقشِ پائے حضور کیا کہیے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:10، 25 جنوری 2017ء از 203.130.22.106 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ===نعت رسول ﷺ=== شاعر: سلمان رسول نقش پائے حضور کیا کہیے نورِ حق کی اسے ضیا کہیے نعت کہنا کہاں م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول ﷺ

شاعر: سلمان رسول

نقش پائے حضور کیا کہیے

نورِ حق کی اسے ضیا کہیے

نعت کہنا کہاں مرے بس میں

میرے آقا کی بس دَیا کہیے

راہ طیبہ کا لطف کیا ہو اگر

شعر ہر گام اک نیا کہیے

بزمِ ہستی میں میرے آقا سا

ہے کوئی اور باحیا؟ کہیے!

درِ احمد پہ آنے والا گدا

خالی ہاتھوں کبھی گیا کہیے؟