نعت اور نعت گوئی پر آراء

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:59، 28 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==== مشاہیر کی آراء ==== ==== بابا سید رفیق عزیز ==== "حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اوصاف ، اح...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

مشاہیر کی آراء

بابا سید رفیق عزیز

"حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اوصاف ، احوال ، کردار، افکار، اشغال ، عادات، معاملات ، سخاوت، عفو و درگذر کے حوالے جو شاعری کی جاتی رہی ہے اور کی جارہی ہے ۔ اس صنف سخن کا نام "نعت" طے پاچکا ہے ۔ ناقدین ادب نے نعت شریف کے اسالیب اور انداز بیان پر سیر حاصل گفتگو کی ہے ۔" <ref> خزینہ نعت ص 7 مرتب عبدالرووف صدیقی ، ٹریڈ کرانیکل نئی چالی ، کراچی 1998 </ref>

مجید امجد

" حقیقت یہ ہے کہ جناب رسالتمات کی تعریف میں ذرا سی لغزش نعت گو کو حدود کفر میں داخل کر سکتی ہے ۔ ذرا سی کوتاہی مدح کو قدح میں بدل سکتی ہے ۔ ذرا سا شاعرانہ غلو ضلالت کے زمرے میں آ سکتا ہے ۔ ذرا سی عجز بیانی اہانت کا باعث بن سکتی ہے ۔ " <ref> بام عرش صفحہ نمبر 4 </ref>


مزید دیکھیے

نعت | نعت گوئی | نعت خوانی