"نعتیہ نظم ۔ کرب ۔مسعود رحمان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
شاعر : [[مسعود الرحمن ]]


=== کرب===
=== کرب===

حالیہ نسخہ بمطابق 16:44، 24 مارچ 2023ء


شاعر : مسعود الرحمن

کرب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرب

ہجرت ِ پاک کا

دوسرا سال ہے

بدر کی جنگ ہے

سرور ِدوجہاںﷺ

حق کی خاطر

رضاے خدا کے لیے

لڑ رہے ہیں مگر

اپنی بیٹی کی حالت پہ مغموم ہیں

بدر کی جیت تب آنسووں میں ڈھلی

جب خبر یہ ملی

اب رقیہ ؑ بھی ہرغم سے آزاد ہیں

باپ شاہ ِامم ﷺ ہیں مگر قسمتیں

نور ِجاں کا جنازہ پڑھا نہ سکے

دامن ِ قبر میں

جان ِقلب ِخدیجہ ؑ لٹِا نہ سکے

کرب ، حیرت کناں

درد ، محو ِفغاں

فاطمہ ؑ

سسکیوں میں دعائیں لیے

تربت ِ پاک کے پاس بیٹھی ہیں اور

ان کے شانے پہ

غم سے لرزتا ہوا

مَا رَمیتَ کی عظمت بھرا ہاتھ ہے