"نبی کے نام پہ ہو جا فنا بقا کے لیے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: راحت انجم بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === نبی کے نام پہ ہو جا فنا بقا کے لیے ت...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 7: سطر 7:
=== {{نعت}} ===
=== {{نعت}} ===


نبی کے نام پہ ہو جا فنا بقا کے لیے
نبی کے نام پہ ہو جا فنا بقا کے لیے


تمام عمر کر ان سے وفا خدا کے لیے  
تمام عمر کر ان سے وفا خدا کے لیے  

حالیہ نسخہ بمطابق 12:15، 14 جولائی 2022ء


شاعر: راحت انجم

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نبی کے نام پہ ہو جا فنا بقا کے لیے

تمام عمر کر ان سے وفا خدا کے لیے


حضور کرتے ہیں سب پر نوازشیں اپنی

لبوں پہ "لا" نہیں لاتے کسی گدا کے لیے


قسم سے ہو گئی معراج میرے ہونٹوں کی

جو میں نے بوسے محمد ﷺ کے نقش پا کے لیے


خدارا تاب سخن کیجیے عطا مجھ کو

یہ التجا ہے شہا آپ کی ثنا کے لیے


براے اہل محبت ہے جنت الفردوس

ہے نار دشمن محبوب کبریا کے لیے


جو عشق احمد مختار میں ہوا بیمار

طبیب ڈھونڈنے نکلا وہ کب دوا کے لیے ؟


ہے جس کے قلب میں قندیل عشق شہ روشن

لحد میں ترسے وہ کیوں کر بھلا ضیا کے لیے


وہ کیسے لوگ ہیں راحت جو کچھ نہیں کرتے

بقاے عزت و ناموس مصطفیٰ ﷺ کے لیے