نبی امی رسول عربی برائے معراج جا رہے ہیں ۔ حبیب نقشبندی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:37، 4 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعت شاعر: حبیب نقشبندی ==== {{نعت}} ==== نبی اُمیّ رسولِ عربی برائے معراج جا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حبیب نقشبندی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نبی اُمیّ رسولِ عربی برائے معراج جا رہے ہیں

فضائے عالم کو عطر جنت سے آج قدسی بسا رہے ہیں


ہر اک طرف ہیں خوشی کی لہریں رواں ہیں لطف و کرم کی نہریں

ہوائیں خوشبو اڑا رہی ہیں ستارے موتی لُٹا رہے ہیں


عروسِ گل میں نہا کے شبنم میں سبز پہنی قبائے ریشم

حَسین کلیوں کی ہار اس کا کچھ اور جو بن بڑھا رہے ہیں


فضا میں چھائی ہوئی ہے مستی برس رہی ہے مئے الستی

مزے ہیں خوب آج میکشوں کے جو پی کے ہو حق مچا رہے ہیں


مبارک اہلِ فلک ہو تم کو نصیب جاگے تمہارے اب تو

کہ اپنے قدموں سے شاہِ والا تمہاری عزت بڑھا رہے ہیں


ہے حکم مالک کو بند کردے ہیں جتنے باب حجیم سارے

کہ سیرِ اسرا کو پیارے محبوب آج تشریف لا رہے ہیں


ہے قدسیوں کی برات آئی دنا کا سہرا بھی ساتھ لائی

سب ان کو جھرمٹ میں اپنے لے کر جناں کا دولہا بنا رہے ہیں


ہر اک ملک کی زباں پر ہے یہ شور ہر آسماں پر ہے

چلو چلو بہرِ خیر مقدم کہ شاہِ کونین آرہے ہیں


حبیب اپنے گدے در کو بھی بھیک ِللہ کچھ عطا ہو

سُنا ہے دارین کے خزانے حضور سب کو لٹا رہے ہیں