میں سو جاوں یا مصطفی کہتے کہتے ۔ اقبال عظیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : اقبال عظیم

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میں سو جاؤں یا مصطفٰی کہتے کہتے

کھلےآنکھ صلی علیٰ کہتے کہتے


میں والیل پڑھنے لگا بے خودی میں

تیری زلف کا ماجرا کہتے کہتے


قیامت میں جب میں نے حضرت کو دیکھا

تڑپنے لگا والضحیٰ کہتے کہتے


نبی کی زیارت مد ینے میں ھو گی

مد نیے یہی چل دیا کہتے کہتے


ہزارو ہویئں مشکلیں میری آساں

فقط ایک مشکل کشا کہتے کہتے


وہ مالک ہے سب کا وہ بخشے گا سب کو

بُرا کہتے کہتے بھلا کہتے کہتے

نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| عبدالروف روفی کی آواز میں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اقبال عظیم