میں دیوانہ ہوں اس روئے مبیں کا ۔ درد اسعدی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:41، 4 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعت شاعر: درد اسعدی ==== {{نعت}} ==== میں دیوانہ ہوں اس روئے مبیں کا جو ہے محب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: درد اسعدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں دیوانہ ہوں اس روئے مبیں کا

جو ہے محبوب ربُّ العالمیں کا


محمد یا محمد یا محمد

وظیفہ ہے دل اندوہ گیں کا


پشیماں جب ہوا تر دامنی پر

سہارا لے لیا ہے آستیں کا


نظر رہتی ہے میری سوُئے بطحا

سفر در پیش ہو چاہے کہیں کا


نہ پوچھو مجھ سے کیفِ زندگانی

کرم ہے رحمت العالمیں کا


مری ہر نعت کو لکھنا، عبادت

فریضہ ہے کراماً کاتبیں کا


کہیں گے اہلِ بطحا درد اک دن

یہ دیوانہ ہے دیوانہ یہیں کا