میں تو پنجتن کا غلام ہوں میں مرید خیرالانام ہوں ۔ یوسف قمر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:53، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: گمنام شاعر ==== {{نعت}} ==== میں تو پنجتن کا غلام ہوں میں مریدِ خی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گمنام شاعر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں تو پنجتن کا غلام ہوں میں مریدِ خیرالانام ہوں

مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے مجھے عشق ہے تو رسول سے


میرے منہ سے آئے مہک سدا جو نام لوں تیرا جھوم کے

مجھے عشق سروشمس سے ہے مجھے عشق سارے چمن سے ہے


مجھے عشق ان کی گلی سے ہے مجھے عشق ان کے وطن سے ہے

مجھے عشق ہے تو علی سے ہے مجھے عشق ہے تو حسن سے ہے


مجھے عشق ہے تو حسین سے مجھے عشق شاہِ زمن سے ہے

ہوا کیسے تن سے وہ سرجدا جہاں عشق ہو وہیں کربلا


میری ہر بات انہی کی بات ہے میرے سامنے وہی ذات ہے

وہی جن کو شیرِ خدا کہیں جنہیں بابِ صِلّ علیٰ کہیں


وہی جن کو آلِ نبی کہیں وہی جن کو ذاتِ علی کہیں

وہی پنجتن ہیں میں تو خام ہوں


میرا شعر کیا میرا ذکر کیا میری بات کیا میری فکر کیا

میری بات ان کے سبب سے ہے میرا شعر ان کے ادب سے ہے


میرا ذکر ان کی طفیل سے، میری فکر ان کی کے طفیل سے

کہاں مجھ میں اتنی سکت، بھلا کہ ہو منقبت کا بھی حق ادا