"میری پہچان ہے سیرت ان کی ۔ احمد ندیم قاسمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: م]]


شاعر: [[احمد ندیم قاسمی]]
شاعر: [[احمد ندیم قاسمی]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====

حالیہ نسخہ بمطابق 03:02، 29 جولائی 2017ء


شاعر: احمد ندیم قاسمی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میری پہچان ہے سیرت ان کی

میرا ایمان ! محبت ان کی


آج ہم فلسفہ کہتے ہیں جسے

وہ مساوات تھی عادت ان کی


فتحِ مکہ ، مرے دعوے کی دلیل

عدل کی جان ، عدالت ان کی


حرفِ اَتًمَمْتُ عَلَیْکُم ہے گواہ

حسنِ تکمیل ہے بعثت ان کی


ارتقا اس سے اجازت مانگے

اُن کی ہو جائے جو امت اُن کی


میں کہ راضی بہ رضائے رب ہوں

کوئی حسرت ہے تو حسرت ان کی


وقت اور فاصلہ برحق لیکن

میرا فن کرتا ہے بیعت ان کی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی | احمد ندیم قاسمی کی حمدیہ و نعتیہ شاعری