"میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء ۔ جمیل نقوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 08:25، 7 فروری 2023ء


شاعر: جمیل نقوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء

آپ نورِ ازل، آپ شمعِ حرم، آپ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاء


آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہٰی آپ کے زیرِ پا

آپ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العٰلی، رہبرِ حق نما، خاتم الانبیاء


اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں ماورائے گماں

آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہدِ کبریا، خاتم الانبیاء


مرسلِ مرسلاں، سرورِ عرشیاں، ہادیِ انس و جاں، مقبلِ مقبلاں

آپ کی ذات ہے باعثِ کُن فکاں، رازِ ارض و سما خاتم الانبیاء


آپ فخرِ عجم آپ شانِ عرب، آپ فضلِ اتم، آپ رحمت لقب

سرورِ ذی حشم، شاہ والا نسب، مرتضٰی، مجتبٰی، خاتم الانبیاء


آپ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں

آپ ہیں بےنشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا، خاتم الانبیاء


آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخرِ معراج ہے

آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفٰی خاتم الانبیاء

کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| ڈاکٹر عامر حسین لیاقت کی آواز میں

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • اس نعت مبارکہ پر اس سے قبل معراج جامی کا نام بحیثیت شاعر درج تھا۔ انہوں خود اس کی تصحیح فرما دی کہ یہ نعت مبارکہ جمیل نقوی کی ہے ۔ ادارہ ان کا شکر گذار ہے اور ملتسمس ہے کہ اوپر دیے وٹس ایپ پر رابطہ کر کے اپنا فون نمبر عنایت کریں۔