"میرا دل اور میری جان مدینے والے ۔ بیدم شاہ وارثی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]


شاعر : [[بیدم شاہ وارثی]]
شاعر : [[بیدم شاہ وارثی]]

نسخہ بمطابق 23:44، 27 جولائی 2017ء


شاعر : بیدم شاہ وارثی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ ع سلم

مرا دل اور مری جان مدینے والے

تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے


بھر دے بھر دے میرے داتا میری جھولی بھر دے

اب نہ رکھ بے سروسامان مدینے والے


آڑے آتی ہے تری ذات ہر اک دکھیا کے

میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے


پھر تمنائے زیارت نے کیادل بے چین

پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے


ترا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں میں

میرے آقا میرے سلطان مدینے والے


سگ طیبہ مجھے سب کہہ کے پکاریں بیدم

یہی رکھیں مری پہچان مدینے والے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| اویس رضا قادری کی آواز میں



مزید دیکھیے