مہک رہا ہے گل۔ورد۔لا الہ ہر سو

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:45، 4 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: موضوع: نعت شاعر: یاسر عباس فراز خصوصیت: غیر منقوط نعت گوئی === نعت ۔رسول ِ کریم صلی اللہ علی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

موضوع: نعت

شاعر: یاسر عباس فراز

خصوصیت: غیر منقوط نعت گوئی

نعت ۔رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مہک رہا ہے گل۔ورد۔لا الہ ہر سو

گلوئے احمد۔مرسل (ص) کی ہے عطا ہر سو


اسی (ص) کا اسم رسولوں کا آسرا ٹھہرا

اسی (ص) کے در سے عطاوں کا سلسلہ ہر سو


وہی (ص) دعائے سکوں ہے وہی(ص) دوائے الم

رواں ہے اسم۔محمد (ص) کا واسطہ ہر سو


اسی (ص) سے دہر کو حاصل ہے آگہی کی لو

اسی(ص) کے دم سے در۔علم ہے کھلا ہر سو


وہ (ص) کردگار۔دو عالم کا حامد۔اول

اسی (ص) کا ورد ہو مالک مری صدا ہر سو