مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:08، 4 جنوری 2017ء از 203.130.22.106 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ===نعت رسول مقبولﷺ=== شاعر: سلمان رسول مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث انساں کی زمانے میں،...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول مقبولﷺ

شاعر: سلمان رسول

مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث

انساں کی زمانے میں، توقیر کا وہ باعث

تخلیق بشر کا بھی، کارن ہیں مرے آقا

ہیں خانہ ہستی کی، تعمیر کا وہ باعث

گو خالق ارض و سما، موجود ہے، دائم ہے

ہیں اس کے تعارف کا، تکبیر کا وہ باعث

ایجاب دعاؤں کا، ہے ان کے حوالے سے

سب خوابوں کی ہیں اپنے، تعبیر کا وہ باعث

آلائش عصیاں سے، فتنوں سے جہالت سے

ہیں باطنِ عالَم کی، تظہیر کا وہ باعث