"مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 22: سطر 22:
آلائش عصیاں سے، فتنوں سے جہالت سے
آلائش عصیاں سے، فتنوں سے جہالت سے


ہیں باطنِ عالَم کی، تظہیر کا وہ باعث
ہیں باطنِ عالَم کی، تطہیر کا وہ باعث


=== پچھلا کلام ===
=== پچھلا کلام ===

نسخہ بمطابق 05:07، 19 اگست 2019ء

شاعر: سلمان رسول

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث

انساں کی زمانے میں، توقیر کا وہ باعث

تخلیق بشر کا بھی، کارن ہیں مرے آقا

ہیں خانہ ہستی کی، تعمیر کا وہ باعث

گو خالق ارض و سما، موجود ہے، دائم ہے

ہیں اس کے تعارف کا، تکبیر کا وہ باعث

ایجاب دعاؤں کا، ہے ان کے حوالے سے

سب خوابوں کی ہیں اپنے، تعبیر کا وہ باعث

آلائش عصیاں سے، فتنوں سے جہالت سے

ہیں باطنِ عالَم کی، تطہیر کا وہ باعث

پچھلا کلام

جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے

اگلا کلام

باد چلتی ہے یوں قرینے سے

مزید دیکھیے

سلمان رسول | سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری