منگتوں کو سلطان بنایا میرے کملی والے نے ۔ علیم الدین علیم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:17، 6 دسمبر 2017ء از ابو الحسن خاور (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: علیم الدین علیم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

منگتوں کو سلطان بنایا میرے کملی والے نے

جب اپنا دربار سجایا میرے کملی والے نے


مال وزر کی بات نہیں ہے یہ تو کرم کی باتیں ہیں

جس کو چاہا در پہ بلایا میرے کملی والے نے


گود میں لے کر وائی حلیمہ پیارے نبی سے کہتی تھی

میرا سویا بھاگ جگایا میرے کملی والے نے


خود تو ٹھہرے ختمِ رسل غوث پیا جیلانی کا

ولیوں کا سردار بنایا میرے کملی والے نے


جس پر اپنا رنگ چڑھایا میرے کملی والے نے

داتا فرید اور خواجہ بنایا میرے کملی والے نے


جس کو حقارت سے دنیا نے دیکھا اور منہ پھیر لیا

اس کو بھی سینے سے لگایا میرے کملی والے نے


نعتِ علیم زباں پر آئی میری قسمت جاگ اٹھی

میرے نام کو بھی چمکایا میرے کملی والے نے