منگتوں کو سلطان بنایا میرے کملی والے نے ۔ علیم الدین علیم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:47، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: علیم الدین علیم ==== {{نعت}} ==== منگتوں کو سلطان بنایا میرے کملی والے نے جب اپنا د...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: علیم الدین علیم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منگتوں کو سلطان بنایا میرے کملی والے نے

جب اپنا دربار سجایا میرے کملی والے نے


مال وزر کی بات نہیں ہے یہ تو کرم کی باتیں ہیں

جس کو چاہا در پہ بلایا میرے کملی والے نے


گود میں لے کر وائی حلیمہ پیارے نبی سے کہتی تھی

میرا سویا بھاگ جگایا میرے کملی والے نے


خود تو ٹھہرے ختمِ رسل غوث پیا جیلانی کا

ولیوں کا سردار بنایا میرے کملی والے نے


جس پر اپنا رنگ چڑھایا میرے کملی والے نے

داتا فرید اور خواجہ بنایا میرے کملی والے نے


جس کو حقارت سے دنیا نے دیکھا اور منہ پھیر لیا

اس کو بھی سینے سے لگایا میرے کملی والے نے


نعتِ علیم زباں پر آئی میری قسمت جاگ اٹھی

میرے نام کو بھی چمکایا میرے کملی والے نے