منبع صدق و صفا آپ کی بات ۔ احمد صغیر صدیقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:59، 15 دسمبر 2017ء از 139.59.225.82 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد صغیر صدیقی ==== {{نعت}} ==== منبع صدق و صفا آپ کی بات رہبر و راہ نما میں آپ کی ب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد صغیر صدیقی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منبع صدق و صفا آپ کی بات

رہبر و راہ نما میں آپ کی بات


میرے آنگین میں گلابوں کی مہک

صحن گلشن میں صبا آپ کی بات


ہم سے ادراک کے پیاسوں کے لیے

جرعۂ آبِ لقا آپ کی بات


ہر اثر زیر اثر ہے اس کے

ہم مریضوں کو دوا آپ کی بات


وحشتِ دل میں قرار آپ کاذکر

ظلمتِ جاں میں دیا آپ کی بات


پھر تو ہم خود کو بھی اک شہر لکھیں

ہو اگر آب و ہوا آپ کی بات


اہل دانش کے سبب ابہام اُدھر

اور ادھر چشم کُشا آپ کی بات


کاش ہمیں بھی ہو عطا یہ توقیر

رہے ہونٹوں پہ سدا آپ کی بات


نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27