ملی ہے ایک اشارے پہ جس کے ، کنکریوں کو بھی گویائی (ڈاکٹرحبیب راحت حبابؔ )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:48، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ڈاکٹرحبیب راحت حبابؔ کھنڈوا (ایم پی) ﷺ ملی ہے ایک اشارے پہ جس کے ، کنکری...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ڈاکٹرحبیب راحت حبابؔ کھنڈوا (ایم پی)


ملی ہے ایک اشارے پہ جس کے ، کنکریوں کو بھی گویائی

اُس اُمّی پہ ختم ہوئی ہے ، سب حکمت اور دانائی

معراج کی شب ہو مبارک ، سدرہ کا سفر ہو مبارک

سُوئے عرش چلی جو سواری تو تھی وجد میں ساری خدائی

صدّیق و عمر بھی شیدا عثمان و علی بھی واری

ہے ستاروں کے جھرمٹ میں ،اُس چاند کی جلوہ نمائی

میری عمر کا اک اک لمحہ ، سو جان سے تم پر قرباں

میری خاک بھی کام آ جائے، ہو اتنی کرم فرمائی

تراذکر ہی شام و سحر ہو، تیری یاد میں عمر بسر ہو

ترے نور سے جگمگ ہے جگ ، تیرے نور سے ہے رعنائی

میری حمد و ثنا بھی بے شک ، تیرے نام بغیر ادھوری

میں حبابؔ بھلا کیا مٹّی ، اور نور کی لکّھوں بڑائی


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659