مدینہ ونجف وکربلا میں رہتا ہے ۔ افتخار عارف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:18، 17 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: افتخار عارف ==== {{نعت}} ==== مدینہ ونجف و کربلا میں رہتا ہے دل ایک وضع کی آب وہوا م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: افتخار عارف

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینہ ونجف و کربلا میں رہتا ہے

دل ایک وضع کی آب وہوا میں رہتا ہے


مرے وجود سے باہر بھی ہے کوئی موجود

جو میرے ساتھ سلام وثنا میں رہتا ہے


میسّر آتی ہے جس شب قیام کی توفیق

وہ سارا دن مرا، ذکرِ خدا میں رہتا ہے


غلامِ بوذر وسلمان دل، خوشی ہو کہ غم

حدودِ زاویۂ ھَل اُتیٰ میں رہتا ہے


درود پہلے بھی پڑھتا ہوں اور بعد میں بھی

اسی لیے تو اثر بھی دعا میں رہتا ہے


نکل رہی ہے پھر اک با حاضری کی سبیل

سو کچھ دنوں سے دل اپنی ہوا میں رہتا ہے