محمد الیاس حافظ، خوشاب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:03، 25 جولائی 2017ء از 37.111.128.199 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نام: حافظ محمد الیاس ...تخلص: حافظ ...پیدائش کاسن تاریخ: 30:04:1992 ...پیدائش کاضلع: خوشاب ..موجودہ قیام کس...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نام: حافظ محمد الیاس ...تخلص: حافظ ...پیدائش کاسن تاریخ: 30:04:1992 ...پیدائش کاضلع: خوشاب ..موجودہ قیام کس جگہ ہے: انگہ،وادئ سون ...ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی: پرائمری سکول بھبھکہ و جامع مسجد سلطان آباد ...انتہائی تعلیم کیاہےاورکہاں سے مکمل کی: ایم اے اردو ، اوپن یونیورسٹی ۔۔۔ آپ کا پیشہ ، کاروبار مشغولات :وائس پرنسپل غوثیہ گرلز کالج سلطان آباد، زمینداری، امامت و خطابت ...شاعری کی طرف کیسے آناہوا:ایک دوست کے کہنے پر پہلا شعر کہا ...نعت گوئی کی طرف رجحان کیونکرہؤا:بچپن سے ہی نعت خوانی کا شوق نعت گوئی کا سبب بنا ... شاعری میں کن اساتذہ سے ابتدا میں اصلاح لی:کم و بیش دو سال سے استاد شاعر عباس عدیم قریشی صاحب کے تلامذہ میں ہوں ...نعت گو شعراء میں اپنے پسندیدہ شاعر کانام:پیر نصیر الدینؒ، احمد ندیم قاسمی ...سرکاری/ غیرسرکاری طورپر اگرکوئی اعزاز یاانعام ملاہوتواسکاتذکرہ:کم عمر حافظ کا ایوارڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) سرگودھا نے دیا،فروغ نعت ایونٹ کی بہترین نعت کہنے پر سند افتخار عطا ہوئی ....آپ کے وہ اشعار جن پر بہت پذیرائی ملی یا آپ کی پہچان بنے :نہیں ہیں ... ۔۔۔ آپ کی شاعری پر لکھا گیا کوئِ مضمون یا دی گئی آرا : ...اپنی کوئِ سے 4 نعتیں ١ تمام دہر کے آلام سے نجات ہوئی حضور آپ کی جب چشمِ التفات ہوئی

مجھے تو سلکِ مراتب میں اتنا علم ہے بس خدا کے بعد حبیبِ خدا کی ذات ہوئی

صفاتِ باری تعالی کی مظہرِ کامل وہی ہے ذات جو گنجینہء صفات ہوئی

جب آئے خیر کی خیرات بانٹنے والے زمانے بھر کی شر انگیزیوں کو مات ہوئی

ظہورِ حسنِ رخِ سید الوریٰ جو ہوا تجلیات سے تابندہ کائنات ہوئی

وہاں سبھی کو مدینہ ہی یاد آیا ہے جہاں بھی گوشہء امن و اماں کی بات ہوئی

طلوع نعت کا سورج ہوا تخیل میں حریمِ قلب میں حافظ کبھی نہ رات ہوئی ٢ جادۂِ ہست و بودِ کُل، ان کے خرام کا نظام نظم وجودِ عالمیں ان کے قیام کا نظام

بھیجا خدائے پاک نے ایسا پیامبر کہ بس سارے جہاں پہ حکم ھے جس کے پیام کا نظام

عالمِ عشق منحصر عشقِ رسول پاک پر عالمِ حسن ان کے ھی حسنِ تمام کا نظام

مجھ کو یہ ناز ہے کہ کی میں نے بھی بیعتِ نصیر مجھ پر ھے نافذالعمل ان کے غلام کا نظام

حافظ نبی کی نعت ہی حاصلِ لطف و کیفیت سارا شعور شعر ہے کیفِ دوام کا نظام ٣ خدائی ان کے در پہ پل رہی ہے مرے سرکار سا کوئی سخی ہے

گدا میں بے سبب ان کا نہیں ہوں مجھے سودو زیاں کی آگہی ہے

بقول_ قاسمی مدحت نگارو! یقینا نعت کی ہی یہ صدی ہے

تمنائے در_سلطان_عالم مری ہر دم انیس_جاں رہی ہے

مجھے چارہ گروں کی کیا ضرورت مجھے خاک_مدینہ مل گئی ہے

مبارک ہو سبھی مدحت نگارو! حقیقت میں یہی تو شاعری ہے

غم و اندوہ میں یاد ان کی حافظ دلوں میں کیف و تسکیں بانٹتی ہے ٤ نقشِ پائے نبی کی جھلک روشنی چاند سورج ستارے دھنک روشنی

واسطے خلقِ گردوں کے، صبح و مسا لے کے جاتے ہیں ان سے ملک روشنی

تو ہے بیشک گدائے درِ مصطفیٰؐ کیا تجھے اس میں ہے کوئی شک روشنی

مجھ کو لگتا ہے معراج کی رات ہے جب بھی جاتی ہے سوئے فلک روشنی

تیرگی خود سے جب خوف کھانے لگی مصطفیٰؐ نے کہا، جا چمک روشنی

جب سے حافظ رخِ والضحیٰ پر پڑی بانٹتی ہے اجالے، دمک روشنی

...آئندہ کےلئےعزم۔ زندگی بھر نعت کہنا

...رابطے/ تبادلۂ کتب وغیرہ کےلئےاپنےگھر /قیام گاہ کاڈاک پتہ: ڈاکخانہ انگہ بمقام سلطان آباد تحصيل نوشہرہ ضلع خوشاب ....اپناای میل ایڈرس اگرہو hfzilyas@gmail.com ... مختلف ویب فورمز مثلا فیس بک ، ٹویٹر، فروغ نعت نعت کائنات ، ریختہ ، اردو پوائینٹ پر آپ کے صفحے کا ربط ...اپناموبائل فون نمبر: 0300631437