محمدﷺ کی محبت ہی مرا حاصل خزینہ ہے ۔سلیم فگار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:36، 17 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==={{نعت }} === محمدﷺ کی محبت ہی مرا حاصل خزینہ ہے اسی میں موت ہے میری اسی میں میرا جینا ہے نظر میں سب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محمدﷺ کی محبت ہی مرا حاصل خزینہ ہے

اسی میں موت ہے میری اسی میں میرا جینا ہے


نظر میں سبز گنبد آیتیں ہیں میرے ہونٹوں پر

سکوت ایسا کہ جیسے ساری دنیا آبگینہ ہے


ہزاروں کہکشائیں ذرے،ذرے میں سمٹ آئیں

یہ بحرِ نور ہے کہ سامنے شہرِ مدینہ ہے


مری کم مائیگی دیوار ہے اظہار میں میرے

بیاں ہوں حالتیں دل کی کہاں مجھ میں قرینہ ہے


بنامِ مصطفیﷺ یا رب عطا کر روشنی مجھ کو

اندھیرے غار کی صورت مرا تاریک سینہ ہے