محبوب حق نے وحدت ِ حق کا پتا دیا ۔ نور احمد قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : نور احمد قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محبوب حق نے وحدتِ حق کا پتا دیا

صدق و یقیں کی راہ پہ چلنا سکھا دیا


ہر اک زباں پہ نغمۂ صل علی ہے آج

آمد نے ان کی سارا جہاں جگمگا دیا


ظلمت جہانِ کفر کی یکسر سمٹ گئی

روشن کیا جب آپ نے توحید کا دیا


اہلِ جفا بھی دین کے گرویدہ ہو گئے

حسن عمل سے آپ نے درسِ وفا دیا


آیا درِ حضور پہ جو بھی امید وار

دست کرم نے اس کو طلب سے سوا دیا


دنیا میں اپنے خلق کی ضو سے حضور نے

انسانیت کی شان کو کتنا بڑھا دیا


دنیا و دیں کے راستے ہموار ہو گئے

خالق ہے ہم کو آپ سا جب رہنما دیا


اہل عرب پہ نور کرم مصطفیٰ کا ہے

صحرا کو جس نے رشک گلستاں بنا دیا


مزید دیکھیے

فروغ نعت ۔ شمارہ 15