لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے ۔ صبیح رحمانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:46، 26 اپريل 2017ء از 39.55.76.104 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : صبیح رحمانی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : صبیح رحمانی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے

میرے نبی سے میرا رشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے​


اور کسی جانب کیوں جائیں اور کسی کو کیوں دیکھیں

اپنا سب کچھ گنبدِ خضری کل بھی تھا اور آج بھی ہے​


پست و ہ کیسے ہوسکتا ہے جس کو حق نے بلند کیا

دونوں جہاں میں ان کا چرچا کل بھی تھا اور آج بھی ہے​


بتلا دو گستاخ نبی کو غیرت مسلم زندہ ہے

دین پہ مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے​


سب ہو آئے ان کے در سے جا نہ سکا تو ایک صبیح

یہ کہ اک تصویر تمنا کل بھی تھا اور آج بھی ہے​


اس نعت مبارکہ کی وڈیو

| قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں


مزید دیکھیے

صبیح رحمانی