"قسیم نور و تجلی کی ذات روشن ہے ۔ نواز اعظمی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ قسیم نور و تجلی کی ذات روشن ہے کو بجانب قسیم نور و تجلی کی ذات روشن ہے ۔ نواز اعظمی منتقل کیا) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 30: | سطر 30: | ||
میں اس کے گوشوں میں کس کس اب شمار کروں | میں اس کے گوشوں میں کس کس کو اب شمار کروں | ||
"ہر ایک پہلو سے ان کی حیات روشن ہے " | "ہر ایک پہلو سے ان کی حیات روشن ہے " |
نسخہ بمطابق 06:49، 30 اگست 2017ء
شاعر: نواز اعظمی
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قسیم ِ نور و تجلی کی ذات روشن ہے
سراپا حاملِ حسنِ صفات روشن ہے
حریمِ جاں میں ہے عشقِ شہِ امم کا چراغ
سو میرے دل کی ابھی کائنات روشن ہے
رخِ نبی سے منور ہوئی ہے صبحِ ازل
گھنیری زلف کے سائے میں رات روشن ہے
اٹھی جو روشنی غارِ حرا سے حکمت کی
اسی سے جلوہ گہِ شش جہات روشن ہے
میں جا رہا ہوں دیارِ شہِ امم کی طرف
زہے نصیب سبیلِ نجات روشن ہے
میں اس کے گوشوں میں کس کس کو اب شمار کروں
"ہر ایک پہلو سے ان کی حیات روشن ہے "
نواز گرچہ ترا دل ہے تیرہ و تاریک
تری طرف نظَرِ التفات روشن ہے