قتیل شفائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:25، 3 جولائی 2022ء از 49.32.225.14 (تبادلۂ خیال)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم

لکھے جو مدح تری زلف خم بہ خم کے لئے

سمندروں کی ضرورت ہے اس قلم کے لئے

کوئی تو ابر کا ٹکڑا ادھر بھی آ نکلے

ترس گیا ہوں ترے سایئہ کرم کے لئے

میں آنکھ بند کروں اور وہاں پہونچ جاؤں

پروں کی قید نہیں طائر حرم کے لئے

تجھی میں مجھ کو دوعالم دکھائی دیتے ہیں

وہ اور ہیں جو بھٹکتے ہیں جام جم کے لئے

قتیل رکھتا ہوں حب رسول سینے میں

یہ زاد راہ بہت ہے مجھے عدم کے لئے