"فیس بک" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 18: سطر 18:


===حدائقِ بخشش===
===حدائقِ بخشش===
اس پیج پر امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی  کے نعتیہ دیوان [http://www.favebook.com/HadaiqeBakhshish1 حدائقِ بخشش]  کے اشعار اردو رومن اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ شئیر کیے جاتے ہیں۔ نیز امامِ اہلسنت کے جن کلام کی تضامین بھی دستیاب ہوتی ہیں وہ مع مختصر شرح بھی شئیر کی جاتی ہے
اس پیج پر امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی  کے نعتیہ دیوان [http://www.facebook.com/HadaiqeBakhshish1 حدائقِ بخشش]  کے اشعار اردو رومن اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ شئیر کیے جاتے ہیں۔ نیز امامِ اہلسنت کے جن کلام کی تضامین بھی دستیاب ہوتی ہیں وہ مع مختصر شرح بھی شئیر کی جاتی ہے


=== مشاعرہ گروپ ===
=== مشاعرہ گروپ ===

نسخہ بمطابق 15:13، 23 جنوری 2017ء

فیس بک "مارک ذکر برگ" نے اپنی جامعہ کے طالب علموں کے باہمی رابطے کے لئے بنائی تھی لیکن اپنی خصوصیات کی وجہ سے ساری دنیا تک پھیل گئی ۔ اس کا دائرہ کار بھی صرف سماجی رابطوں سے نکل کر تعلیم، ادب اور تجارت تک پھیل چکا ہے ۔ فیس بک کے "گروپس" اور "پیجز" میں ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ شاعری کے بے شمار "گروپس" اور "پیجز" ہیں اور کچھ "گروپس" اور پیجز " حمد و نعت کی ترویج و فروغ میں بھی مصروف ہیں ۔ کچھ اہم گروپس کے نام یہ ہیں ۔


اہم فیس بک گروپس اور پیجز

نعت اکیڈمی

نعت اکیڈمی <ref>https://web.facebook.com/groups/naatacademy/ </ref> ۔ آستانہ باوجی سرکار ، لاہور کا ایک ذیلی ادارہ ہے ۔ آستانہ باوجی سرکار ترویج نعت میں نعت گوئی اور نعت خوانی دونوں حوالوں سے مصروف عمل ہے ۔ فیس بک پر نعت اکیڈمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جہاں حمد و نعت کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اس کا سب سے اہم ایونٹ " سالانہ نعتیہ تنقیدی نشست " ہے جس کے ذریعے "سال کی بہترین نعت مبارکہ" کا انتخاب کیا جاتا ہے

فروغِ نعت

فروغِ نعت<ref>https://web.facebook.com/groups/faroghenaat/ </ref>، ادارہ فروغ نعت اٹک کا فیس بک گروپ ہے ۔ اس گروپ میں جناب شاکر القادری صاحب کی زیر نگرانی نعت گویان کی رہنمائی کی جا رہی ہے ۔ اس گروپ کی سب سے اہم سرگرمی ردیفی مشاعرہ ہے جس میں کئی نعت گو شعرا اپنا دیوان مکمل کر رہے ہیں

شہزاد ناگی حمد و نعت اکیڈمی

شہزاد ناگی حمد و نعت اکیڈمی <ref> https://web.facebook.com/groups/1668671273383928/ </ref> کے ایڈمنز میں واجد امیر اور سلطان محمود جیسے کہنہ مشق اور باکمال شعرا شامل ہیں


حدائقِ بخشش

اس پیج پر امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے نعتیہ دیوان حدائقِ بخشش کے اشعار اردو رومن اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ شئیر کیے جاتے ہیں۔ نیز امامِ اہلسنت کے جن کلام کی تضامین بھی دستیاب ہوتی ہیں وہ مع مختصر شرح بھی شئیر کی جاتی ہے

مشاعرہ گروپ

مشاعرہ گروپ کے منتظم اعلی سلمان رسول ہیں ۔ اس کی سب اہم سرگرمی دیوان مشاعرہ ہے جو ہر ماہ منعقعد ہوتا ہے ۔ ایک ماہ چلنے والا یہ یہ مشاعرہ تین نشستوں میں مکمل ہوتا ہے پہلی نشست میں حمدیہ اور دوسری نشست میں نعتیہ کلام کہے جاتے ہیں ۔


دیگر گروپس

اس کے علاوہ بھی فیس بک کے مختلف ادبی گروپس میں گاہے بگاہے نعتیہ مشاعرے اور تنقیدی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں ۔ ان گروپس میں


انحراف <ref>https://web.facebook.com/groups/inhiraaf/ </ref>،

چوپال <ref>https://web.facebook.com/groups/chopaltanzeem/ </ref>،

حرف و صوت <ref>https://web.facebook.com/groups/harfosaut/ </ref>

غضنفر ادب اکیڈمی <ref>https://web.facebook.com/groups/ghazanfaradabacademypakistan/ </ref>

شاعری سیکھیں اور سکھائیں <ref>https://web.facebook.com/groups/sarsarischool/ </ref>


وغیرہ سر فہرست ہیں ۔

حواشی و حوالہ جات