"فیس بک" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 60: سطر 60:


{{ باکس فیس بک پیجز }}
{{ باکس فیس بک پیجز }}
====حدائقِ بخشش====
اس پیج پر امامِ اہلسنت  [[امام احمد رضا خان بریلوی ]] کے نعتیہ دیوان [[حدائق بخشش]] <ref> http://www.facebook.com/HadaiqeBakhshish1 </ref>  کے اشعار اردو رومن اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ شئیر کیے جاتے ہیں۔ نیز امامِ اہلسنت کے جن کلام کی تضامین بھی دستیاب ہوتی ہیں وہ مع مختصر شرح بھی شئیر کی جاتی ہے <ref> [[صارف: ابو المیزاب اویس ]] </ref>
==== نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ====
==== نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ====



نسخہ بمطابق 15:29، 6 ستمبر 2018ء

Naat Kainaat Facebook.png

فیس بک "مارک ذکر برگ" نے اپنی جامعہ کے طالب علموں کے باہمی رابطے کے لئے بنائی تھی لیکن اپنی خصوصیات کی وجہ سے ساری دنیا تک پھیل گئی ۔ اس کا دائرہ کار بھی صرف سماجی رابطوں سے نکل کر تعلیم، ادب اور تجارت تک پھیل چکا ہے ۔ فیس بک کے "گروپس" اور "پیجز" میں ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ شاعری کے بے شمار "گروپس" اور "پیجز" ہیں اور کچھ "گروپس" اور پیجز " حمد و نعت کی ترویج و فروغ میں بھی مصروف ہیں ۔ اگرچہ کچھ گروپس اب غیر فعال بھی ہو چکے ہیں لیکن ان کے بارے بھی جو معلومات موجود ہیں مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ فیس بک پر حمدیہ و نعتیہ تاریخ کو ترتیب دیا جا سکے ۔


اہم فیس بک گروپس اور پیجز

گروپس Groups

Naat Lovers

اگر فیس بک پر 2007 کی نعتیہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے تو ایک نیا گروپ Naat Lovers <ref> https://web.facebook.com/groups/6706847861/ </ref> نظر آتا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ گروپ گاہے بگاہے وڈیو پوسٹس کے ساتھ 2012 تک فعال رہا ۔ 2007 تک فیس بک اچھی طرح متعارف ہو چکی تھی اور ORKUT کا بہاو فیس بک کی طرف رخ کر چکا تھا ۔ لیکن 2007 میں فیس بک پر نعتیہ حوالے سے کچھ خاص سرگرمیاں نظر نہیں آتیں ۔

Eidgah Sharif

بر ِصغیر پاک وہ ہند میں فروغ ِنعت بذریعہ نعت خوانی میں آستانوں اور خانقاہوں کا بہت اہم کردار ہے ۔ عید گاہ شریف بھی ایک ایسی ہی درسگاہے ۔ عید گاہ شریف کے کی کرم فرمائی کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ ابھی حال ہی میں عید گاہ شریف کے زیر اہتمام ہونے والی محفل نعت میں 110 عمرے کے ٹکٹ دیے گئے ۔ ہم فیس بک کے حوالے سے بات کر رہیں ہیں تو 2008 <ref> https://web.facebook.com/groups/eidgahsharif12/ </ref>میں Eidgah Sharif کے نام سے بھی ایک گروپ وجود میں آیا جو آج تک فعال ہے ۔ اس گروپ کی زیادہ تر سرگرمیاں اپنے آستانے پر ہونے والی محافل تک محد رہیں۔

نعت ورثہ Naat Virsa

نعت ورثہ ، نعت اکیڈمی کا نیا نام ہے

نعت اکیڈمی <ref>https://web.facebook.com/groups/naatacademy/ </ref> ۔ آستانہ باوجی سرکار ، لاہور کا ایک ذیلی ادارہ تھا ۔اس کی بنیاد 2006 میں رکھی گئ ۔ آستانہ باوجی سرکار ترویج نعت میں نعت گوئی اور نعت خوانی دونوں حوالوں سے مصروف عمل رہا ۔ فیس بک گروپ "نعت اکیڈمی بھی اسی سلسلے کا ایک گروپ تھا جہاں حمد یہ و نعتیہ شاعری کے حوالے سے سرگرمیاں جاری تھیں ۔اس کی بنیاد 8 فروری 2011 کو پڑی ۔ نعت اکیڈمی [ اب نعت ورثہ ] کو فیس بک پر صرف حمدیہ و نعتیہ سرگرمیوں کے لیے پہلا باقاعدہ گروپ کہا جاسکتا ہے ۔ ابتداء حمدیہ و نعتیہ تخلیقات پر تنقید سے شروع ہوئِ اور پھر اس گروپ پر 2016 میں ہر سال کی بہترین نعت کی تلاش کا کام شروع کیا گیا ۔ اس کے لیے ہر سال " سالانہ نعتیہ تنقیدی نشست " کا اہتمام ہوتا ہے جس کے ذریعے "سال کی بہترین نعت مبارکہ" کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بدیہہ گوئی کی مشق۔ تلازمہ کاری ، تخلیق کار کا نام ظاہر کیے بغیر تخلیقات پر تنقید، تنقیدی نشستیں۔ شعراء کا تعارف وغیرہ اس کے معمول کے سلسلے ہیں۔

جون 2017 میں "نعت اکیڈمی" کا نام تبدیل کرکے "نعت ورثہ " رکھدیا گیا اور "نعت اکیڈمی" فیس بک کو "نعت ورثہ لٹریری ڈسکشن گروپ" کا نام دیا گیا ۔

فروغِ نعت farogh e naat

فروغ نعت ، اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک کا فیس بک گروپ ہے ۔ اس گروپ میں جناب شاکر القادری کی زیر نگرانی نعت گویان کی رہنمائی کی جا رہی ہے ۔ اس گروپ کی سب سے اہم سرگرمی ردیفی مشاعرہ ہے جس میں کئی نعت گو شعراء اپنا دیوان مکمل کر رہے ہیں

یہ گروپ 7 فرووری 2014 کو بنایا گیا ۔ جون 2017 میں اس کا پہلا دیوان مشاعرہ اختتام کو پہنچا ۔ دیوان مشاعرے کی تکمیل اس گروپ کی حمد و نعت سے مستقل محبت کی روشن دلیل ہے ۔ فیس بک پر اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ۔

آئیں نعتیں ہی نعتیں پڑھیں

"آئیں نعتیں ہی نعتیں پڑھیں<ref> https://www.facebook.com/groups/664267967110355/ </ref> ، حافظ محبوب احمد، سرگودھا کا گروپ ہے ۔ 2 مئی 2017 کو یہ گروپ نوآموز شعراء کی حمدیہ و نعتیہ تخلیقات کی اصلاح کی غرض بنایا گیا ۔ لیکن اب اس پر اصلاح کے ساتھ ساتھ دیگر معیاری کلام بھی پیش کیے جاتے ہیں ۔ حافظ محبوب احمد بذات خود بھی کہنہ مشق و زود گو شاعر ہیں اور اپنے گلشن تخیل کو ہمہ وقت فکر ِ نعت سے سینچتے رہتے ہیں ۔

دیگر گروپس

مشاعرہ گروپ

مشاعرہ گروپ کے منتظم اعلی سلمان رسول ہیں ۔ اس کی سب اہم سرگرمی دیوان مشاعرہ تھی جو ہر ماہ منعقعد ہوتا تھا ۔ ایک ماہ چلنے والا اس مشاعرے کی کو تین نشستوں میں ترتیب دیا گیا تھا ۔ پہلی نشست میں حمدیہ اور دوسری نشست میں نعتیہ کلام کہے جاتے تھے ۔ اب تک مشاعرہ گروپ تو فعال ہے لیکن ہر ماہ ہونے والا مشاعرہ معطل کردیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ بھی فیس بک کے مختلف ادبی گروپس میں گاہے بگاہے نعتیہ مشاعرے اور تنقیدی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں ۔ ان گروپس میں

شہزاد ناگی حمد و نعت اکیڈمی

دنیائے نعت کے معروف استاد نعت خواں شہزاد ناگی کے نام پر رکھا گے گروپشہزاد ناگی حمد و نعت اکیڈمی <ref> https://web.facebook.com/groups/1668671273383928/ </ref> کے ایڈمنز میں واجد امیر اور سلطان محمود جیسے کہنہ مشق اور باکمال شعرا شامل ہیں ۔ شہزاد ناگی کی نعت خوانی کی تربیت گاہ تو ہمہ وقت خوش چینوں سے بھری رہتی ہے ۔

انحراف <ref>https://web.facebook.com/groups/inhiraaf/ </ref>،

چوپال <ref>https://web.facebook.com/groups/chopaltanzeem/ </ref>،

حرف و صوت <ref>https://web.facebook.com/groups/harfosaut/ </ref>

غضنفر ادب اکیڈمی <ref>https://web.facebook.com/groups/ghazanfaradabacademypakistan/ </ref>

شاعری سیکھیں اور سکھائیں <ref>https://web.facebook.com/groups/sarsarischool/ </ref>


وغیرہ سر فہرست ہیں ۔

صفحات ( Pages )

پشتو نعت | حدائق بخشش | غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی | نعت 786 |

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

اگرچہ نعت خوانی کی وڈیوز کے لیے یوٹیوب سب سے بڑا خزانہ ہے ۔ لیکن نعت کے چاہنے والوں نے فیس بک کو بھی فروغ نعت کے لیے بھر پور استعمال کرنے میں کوئِ کسر نہیں چھوڑی ۔

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم <ref> https://www.facebook.com/naat786/ </ref > فیس بک پر نعت خوانی کے حوالے سے بہت اہم اور مقبول صفحہ ہے ۔ 25 جولائی 2017 تک اس 14977 لوگوں کی طرف سے سندِ پسندیدگی حاصل ہو چکی ہے ۔ اس صفحے پر اپ لوڈ کی گئی سینکڑوں وڈیوز احباب فیس بک کے لیے ایک نعمت متبرکہ ہیں ۔

غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

یہ اکادمی فروغ نعت، اٹک کے شاندار کاوش ہے ۔ اگرچہ کتابوں میں غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی <ref> https://www.facebook.com/%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85-%D8%B4%D8%B9%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B9%D8%AA-%DA%AF%D9%88%D8%A6%DB%8C-1607659529483025/ </ref> پر کافی کام ہوا ہے ۔ لیکن انٹرنیٹ پر اور خاص طور پر فیس بک پر غیر مسلم شعراء کا ٹیکسٹ اور وڈیوز کی صورت میں یہ یکجائی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ کہیں اردو یونی کوڈ کی مدد لی گئِ ہے تو اور کہیں نایاب نسخوں کے تصاویر ۔ اہل نعت کے لییے ایک خزانہ ہے ۔ چونکہ اس صفحے کا تعلق نعت خوانی سے زیادہ نعت گوئی کے ساتھ ہے تو اسی لیے اس پر صفحے سے مستفید ہونے والوں کی تعد بھی نسبتا کم ہے ۔ اب تک اسے 684 احباب نے پسند کیا ہے ۔

حواشی و حوالہ جات