"فلک کے نظارو زمیں کے بہارو ۔ محمد علی ظہوری" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 16: | سطر 16: | ||
|} | |} | ||
|} | |} | ||
=== نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === | === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === | ||
فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں | فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں |
نسخہ بمطابق 13:41، 28 ستمبر 2017ء
|
|
|
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں
اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں
انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا
ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں
ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا
حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں
ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے
درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں
کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں
جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں
کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی
مزید دیکھیے
محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | اعظم چشتی | قاری زبید رسول | منظور الکونین | خورشید احمد | مظفر وارثی | وحید ظفر قاسمی | ام حببیہ