فخر الدین نظامی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:55، 30 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء زمرہ: نعت گو شعراء ===نمونہ کلام === فخر الدین نظامی کی مثنوی کدم را...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

فخر الدین نظامی کی مثنوی کدم راو پد راو کو اردو کی پہلی تصنیف ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ اس میں نعتیہ اشعار بھی شامل ہیں ۔


تہیں ایک ساچا گستائیں امر( توہی ایک سچا اور لافانی آقا ہے)

محمد بڑا راوتِ جگ تھا(محمد دنیا کے بڑے شہنشاہ تھے)


نظامی کہتا ہے کہ آقائے نامدارصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم دنیا کے سر کا انمول تاج ہیں اور آپ خالق کی بے سہارا مخلوق کے کام بناتے ہیں:


امولک مکٹ سیس سنسار کا

کرے کام نردھار کرتا رکا

محمد عالم کی بنیاد اور نور ہیں

دونوں عالم میں آپ کے نور کا فیض ہے


محمد جرم آدبنیاد نور

دوئی جگ سرے دے پرساد نور


معجزہ شق القمر کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلمکی مخالفت میں دشمنوں نے کج بحثی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلمنے ہاتھ کی انگلی سے چاند کو پھاڑ کر دو کردیا:


نبی بیر میں دندکیتا بنار

انگل ہت کرچند کیتا دو پھاڑ

آگے وہ کہتا ہے کہ خدا نے سنوارا تو ذات مصطفی سنور گئی۔ خدا نے صفا کے ساتھ مصطفی کو سنوار ہے:


خدا سنوریا مصطفی سنوریا

خدا باصفا مصطفی سنوریا ۱؎