غلام جیلانی سحر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نام : غلام جیلانی

ولدیت: مولانا اصغر علی خان رضوی

تخلص: سحر

تاریخ پیدائش: 3 جنوری 0199


شہر : اچکواپور, ضلع بلرام پور, اترپردیش, ہندوستان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سبیلِ خاص بنا دے کوئی خدائے سحر

پیام آئے درِ شاہ سے برائے سحر


نگاہِ لطفِ رسولِ کریم ! بھیج کمک

اثاثہ اتنا میسّر نہیں کہ آئے سحر


لگائے خاکِ دیارِ رسول آنکھوں میں

بلند بخت پہ بس مسکرائے جائے سحر


سرور و کیف کا عالم ہو روح پر طاری

بہ احترام و ادب اپنا سر جھکائے سحر


جبین فرطِ عقیدت سے خم ہوئی جائے

درِ حبیب ہو, بہتے ہوں اشک ہائے سحر


ہر ایک لفظ ہو تصویرِ احترام و ادب

اِس احتیاط سے رودادِ غم سنائے سحر


سنہری جالیاں تھامے ہوئے, درود پڑھے

برائے دید فقط روئے, گڑگڑائے سحر


مچل کے شاہ کے قدموں میں گِر پڑے فوراً

کہ جوں ہی جلوہِ پرنور دیکھ پائے سحر


حضور ! آپ کے دیدار ہی کی حسرت تھی

زہے نصیب ! کہ بر آیا مدعائے سحر


حضور ! آپ ہی دکھ,درد میں سہارا ہیں

کہ سننے والا نہیں کوئی, التجائے سحر


حضور ! آپ نے بخشی ہے زندگی کی بھیک

حضور ! آپ ہی بن جائیں آسرائے سحر


بلا رہا ہے بہ بانگِ دہل مدینے میں

ذرا نہ دیر کر ! آ ! آ بھی جا ! قضائے سحر