غزل کاسہ بکف ۔ ریاض حسین چودھری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:20، 28 اکتوبر 2019ء از 72.255.7.133 (تبادلۂ خیال)
Jump to navigationJump to search

’’غزل کاسہ بکف‘‘ ریاض حسین چودھری کا آٹھواں نعتیہ مجموعہ (12 ربیع الاوّل 1434ھ کی نسبت سے 25 جنوری 2013ء) ’’رفیقانِ مدینہ کے نام جن کی حُبِّ رسول سے معمور سنگت نے سوز و گداز کی نئی کیفیات سے ہم کنار کیا۔‘‘ اس کتاب پر اپنی رائے کا اظہار کرنے والوں میں بشیر حسین ناظمؔ، شیخ عبدالعزیز دباغ،ؔ ریاضؔ حسین چودھری، ڈاکٹر فرمانؔ فتح پوری، ڈاکٹر سیّد محمد ابوالخیر کشفی،ؔ ڈاکٹر سلیم اخترؔ، احمد ندیمؔ قاسمی، حفیظ تائبؔ اور ڈاکٹر ریاض ؔمجید کے نام شامل ہیں۔ شیخ عبدالعزیز دباغ لکھتے ہیں: ’’ان کا قلم ان کا مصاحب ہے مشیر ہے اور وفا شعار دوست کی طرح ان پر نچھاور ہوتا رہتا ہے، رعائیتیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ریاضؔ کے سامنے رکھتا ہے اور وہ ان کو سُرمہ کی طرح چشمِ قلم میں لگا کر اس کی آبِ بصیرت کو تیز تر کر دیتے ہیں۔ ریاض جس لفظ کو اُٹھا کر جس لفظ کے ساتھ چاہیں جوڑ لیں ، معنوی حُسن کی سیج سجتی ہی چلی جائے گی۔‘‘ <ref>غزل کاسہ بکف (2013) </ref>

ریاض چوہدری کے مزید حمدیہ و نعتیہ مجموعے

حوالہ جات