علامہ اقبال

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:13، 15 جنوری 2017ء از ارم نقوی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ملف:Iqbal.jpg ===لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب=== لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب گنبد...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Iqbal.jpg


لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب

لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب

گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حجاب


عالمِ آب و خاک میں تیرے حضور کا فروغ

ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوعِ آفتاب


شوکت سنجر و تیرے جلال کی نمود

فقر و جنید بایزید تیرا جمال بے نقاب


شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام

میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب


تیری نگاہِ ناز سے دونوں مراد پاگئے

عقل و غیاب و جستجو عشق حضور و اضطراب