عرفان صدیقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:38، 14 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} عرفان صدیقی غزل گو شاعر ہیں ۔ تعلق بھارت سے ہے اور اپنی شاعری کی وجہ سے پاک و ہند میں یک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


عرفان صدیقی غزل گو شاعر ہیں ۔ تعلق بھارت سے ہے اور اپنی شاعری کی وجہ سے پاک و ہند میں یکساں مقبول ہیں

نمونہ ءِ کلام

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جو بھی سورج، چاند، ستارہ، خوشبو، بادِ بہاری ہے

ہر اک اُس سرکار کا چاکر، اُس در کا درباری ہے


لوگو، تم اس منظر شب کو کاہکشاں بتلاتے ہو

یہ تو اُنؐ کی خاک گزر ہے، اُنؐ کی گردِ سواری ہے


سر پر بوجھ گناہوں کا اور دل میں آس شفاعت کی

آگے رحمت اُنؐ کی ویسے مجرم تو اقراری ہے


اُنؐ کے کرم کے صدقے سب کے بند گراں کھل جاتے ہیں

داد طلب کہیں چڑیاں ہیں، کہیں آہوئے تاتاری ہے


عالم عالم دھوم مچی ہے اُنؐ کے لطف و عنایت کی

بستی بستی، صحرا صحرا فیض کا دریا جاری ہے


بزم وفا صدیقؓ و عمرؓ، عثمانؓ و علیؓ سے روشن ہے

چار ستارے، چاروں پیارے، چار کی آئینہ داری ہے


اُنؐ کی ذات پاک سے ٹھہرا اُن کا سارا گھرانہ پاک

جس کے لیے تطہیر کی چادر اُنؐ کے رب نے اُتاری ہے